پاکستان
14 اپریل ، 2012

سپریم کورٹ میں انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس

سپریم کورٹ میں انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس

اسلام آباد… تین روزہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔ کانفرنس میں 19 ممالک کے ججز اور قانونی ماہرین شریک ہیں۔ کانفرنس میں تیار کردہ سفارشات پر عمل درآمد کے لیے انہیں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے افتتاحی سیشن سے خطاب کے بعد گزشتہ روز شروع ہونے والی انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کا آج دوسرا دن ہے۔ کانفرنس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، ترکی، جنوبی افریقہ، بھارت اورافغانستان سمیت 19ممالک سے ججز اور قانونی ماہرین شریک ہیں۔ دوسرے دن مختلف ججز کی سربراہی میں نظام عدل و انصاف کی اصلاح سے متعلق مختلف موضوعات پر غور کے لئے آٹھ ورکنگ گروپس بنائے گئے۔ گروپ ڈسکشن کے لیے تحمل اور برداشت کے فروغ اور اچھی حکمرانی میں عدلیہ کے کردار سمیت عوامی مفاد سے متعلق تنازعات اور دیگر موضوعات کو چنا گیا ہے۔ کل کانفرنس کا آخری روز ہے جس میں تمام گروپس کی متفقہ شفارشات کی منظوری کے بعد ان کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اختتامی سیشن سے خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :