14 اپریل ، 2012
لاہور … تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کے نام پر اکٹھے ہونے والے نواز شریف اور آصف زرداری اب سونامی کو نہیں روک سکتے، یہ سونامی اب ہر گھر میں اور اسکولوں کے بچوں تک پہنچ چکا ہے۔ لاہور میں ڈاکٹر کمیونٹی کے ایک گروپ اور دیگر پروفیشنلز کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے اور یہ نظام بچانے کا کہہ رہے ہیں، اسٹیٹس کو کے حامی ملکی مفادات کے نام پر پھر اکٹھے ہو گئے ہیں کیونکہ وہ سونامی اور تبدیلی کے خطرے سے خوفزدہ ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ جتنے مرضی لیپ ٹاپ تقسیم کریں نوجوان ووٹ تحریک انصاف کو ہی دیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کے نام پر نیٹو سپلائی لائن بحال کر دی گئی۔