پاکستان
14 اپریل ، 2012

کراچی : سرجانی ٹاوٴن میں بس کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 8 افراد زخمی

کراچی … کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوٴن میں بس حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاوٴن سے خدا کی بستی جانے والی شاہراہ پر برساتی نالے کے اوپر بنائے گئے پل سے مسافر کوچ الٹ کر ندی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 9 مسافر شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ زخمی اور ہلاک ہونے والے افرادکو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزید خبریں :