پاکستان
14 اپریل ، 2012

لاہور: فائرنگ کا مبینہ تبادلہ، پولیس نے ایک اور نوجوان مار ڈالا

لاہور … لاہور کے علاقے چوہنگ میں پولیس نے ناکے پر فائرنگ کے مبینہ تبادلے میں نوجوان کو ہلاک کر دیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ناکے پر ایک نوجوان نے تلاشی لینے پر فائرنگ کر دی اورفرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے نوجوان مارا گیا۔ مرنیوالے نوجوان کی شناخت حیدرعلی کے نام سے ہوئی ہے اور وہ وہاڑی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :