18 جولائی ، 2014
غزہ .........غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بم باری جاری، بچوں سمیت 23فلسطینی جاں بحق، صیہونی ریاست کے ہاتھوں 11روز میں 260سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے۔ غزہ پر11 روزہ اسرائیل کی عسکری کارروائیوں کارروائیوں میں شدت آگئی ہے۔ 24گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 23 فلسطینی شہید ہوچکےہیں، جبکہ مجموعی طور پر 260سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکےہيں جن میں عورتیں اوربچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی ٹینکوں کے ساتھ زمینی دستے غزہ میں داخل ہوگئے ہیں۔ ٹینکوں سے شہری آبادی پر بلا امتیاز بمباری کی جارہی ہے جس میں معصوم بچوں سمیت نہتے شہری جانیں کھو رہے ہیں۔ طاقت کے نشے میں چوراسرائیلی فوجی فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں۔ غزہ میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوج کو مزاحمت کا سامنا ہے اور آج جھڑپ میں پہلا اسرائیلی فوج ہلاک ہوا ہے۔ دوسری جانب مسلسل کوششوں کے باوجود اسرائیل اب تک حماس کے حملے بند کرانے میں ناکام رہاہے ، شدید حملوں کی زد میں ہونے کے باوجود آج بھی حماس نے اسرائیل پر پچاس راکٹ داغے۔غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں اکثر یت عام شہریوں کی ہے۔ اسرائیلی حملوں پر دنیاکے کئی ممالک میں احتجاج جاری ہے۔اسرائیلی حملوں میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر لوگ سراپا احتجاج ہیں۔