18 جولائی ، 2014
واشنگٹن .......امریکی ریاست واشنگٹن کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ واشنگٹن کے وسطی علاقے میں واقع جنگلا ت میں لگنےوالی آگ بے قابو ہو تی جارہی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،آگ کادھواں 25ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچنے سے پہاڑ کے نزدیک شاہراہ کا کچھ حصہ ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے 900گھروں کے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔