19 جولائی ، 2014
کراچی......گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح دس فیصد سے کم ہے ، اقتصادی صورتحال میں بہتری دیکھی جارہی ہے ، زر مبادلہ کے ذخائر نو اعشاریہ چھ ارب ڈالر ہوگئے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں حکومت نےاسٹیٹ بینک سےکم قرضےحاصل کیے،نجی بینکوں سے 303 ارب روپےکےقرض لیے،اسٹیٹ بینک کےذخائر 9.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کےذخائرجون 2015 تک 13 ارب ڈالرتک پہنچ جانےکی توقع ہے،گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالی سال 14-2013 نجی شعبےکیجانب سےقرضوں کاحجم 328 ارب روپےرہا،اشرف وتھرا نے مزید کہا کہ مقامی قرضوں کی رفتار27 فیصدسےکم ہوکر14 فیصدکےقریب آگئی،ایکس چینج ریٹ میں استحکام دیکھا جارہا ہے،معاشی اہداف میں بہتری سےروپےکی قدر میں اضافہ ہوا ہے، زرکےپھیلاؤ کی رفتار میں کمی آئی ہے،امن وامان ،توانائی بحران کےباعث نجی شعبےکیجانب سےقرضوں کی مانگ متاثرہوسکتی ہے،رواں مالی سال میں مالی خسارے کاہدف گزشتہ مالی سال سےکم رکھاگیا،رواں مالی سال میں مالی خسارے کا ہدف 4.9 فیصد ہے،گزشتہ مالی سال میں مالی خسارہ 5.8 فیصد تھا،رواں مالی سال آمدن سے متعلق خدشات ہیں ،زرمبادلہ میں بہتری سےروپےکی قدرکوسہارا ملا ہے،ایکس چینج ریٹ 99 روپے پر دیکھا جارہا ہے،نجکاری کاعمل شروع ہونےسےعالمی ادائیگیوں کی صورتحال میں بہتری کی توقع ہے،تاہم گزشتہ مالی سال میں ترقی کی شرح 4.1 فیصد رہی ہے۔