پاکستان
14 اپریل ، 2012

اچھی ریسرچ سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے، رانا محمد اقبال

اچھی ریسرچ سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے، رانا محمد اقبال

لاہور … قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی اچھی ریسرچ ہو اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔ لاہور میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشت گردی، رشوت ستانی، بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے، ان مسائل کا سامنا متحد ہو کر کرنا پڑے گا۔ قائم مقام گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وسائل محدود ہیں لیکن ایمانداری اور محنت سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :