پاکستان
14 اپریل ، 2012

انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب

 انتہا پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب

سرگودھا … آئی جی پولیس پنجاب حبیب الرحمن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے جرائم، مذہبی انتہا پسندی، فرقہ واریت کے خاتمے اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کنٹرول کرنا پہلی ترجیح ہے۔ سرگودھا میں پولیس دربار میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب حبیب الرحمن کا کہنا تھا کہ افسر اور جوان ہر قسم کے جرائم سے نمٹنے کیلئے سینہ سپر ہو جائیں۔ انہوں نے سرگودھا ریجن میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کو کچلنے پر ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان کی کوششوں کو سراہا۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے اندر احتساب کا عمل جاری ہے،ایماندار اور کرائم فائٹر کی حوصلہ افزائی اور رشوت خوروں و بزدلوں کو کسی قسم کا تحفظ نہ دیا جائے۔

مزید خبریں :