پاکستان
14 اپریل ، 2012

وزراء کے محکمے تبدیل کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے، فردوس عاشق اعوان

وزراء کے محکمے تبدیل کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزراء کے محکمے تبدیل کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے تاہم انہیں میڈیا سے ہی اطلاعات مل رہی ہیں کہ ان کا محکمہ تبدیل کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب تک وزراء کے محکموں کا فیصلہ نہیں ہوتا میڈیا کو انہیں برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پھول تو پھول ہوتا ہے جہاں چاہیں لگالیں، وزیراعظم کو استحقاق حاصل ہے کہ وہ محکمے تفویض کرسکیں۔

مزید خبریں :