پاکستان
14 اپریل ، 2012

رکنیت سازی اور انتخابی عمل کی نگرانی، پی ٹی آئی کی سپریم کونسل قائم

رکنیت سازی اور انتخابی عمل کی نگرانی، پی ٹی آئی کی سپریم کونسل قائم

لاہور … چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی رکنیت سازی اور انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے 4 رکنی سپریم کونسل قائم کردی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کونسل میں پارٹی صدر جاوید ہاشمی، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل عارف علوی اور ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سیف اللہ نیازی شامل ہیں۔ سپریم کونسل پارٹی الیکشن سے قبل تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر اسٹیئرنگ کمیٹیوں اور ان کے نمائندوں کا انتخاب کرے گی ۔ سپریم کونسل کے قیام کا فیصلہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی صوبائی تنظمیں توڑنے کے معاملے پر رد عمل سامنے آنے پر کیا گیا، آئندہ چند روز میں کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

مزید خبریں :