14 اپریل ، 2012
وانا…جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے کی مبینہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق وانا کے علاقے رستم بازار کے قریب مشکوک گاڑی نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فورسز نے فائرنگ کردی اسی دوران گاڑی میں زوردار دھماکا ہوا جس سے 5اہلکار زخمی بھی ہوئے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی میں کتنے مشتبہ حملہ آورتھے۔