14 اپریل ، 2012
اسلام آباد … برطانیہ کے ہاوٴس آف لارڈزکے ممبر لارڈ نذیر احمدنے کہا ہے کہ پاکستانی صدر ، وزیراعظم کو بھارت کا نجی یا سرکاری دورہ کرنے سے پہلے اور بعد میں کشمیریوں کو اعتماد میں لینا چاہئے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے دورہ بھارت کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی کو فوری اجلاس بلانا چاہئے تھا مگر ایسا نہ ہونے سے کشمیریوں کا موٴقف کمزور ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات بڑھائے جائیں اور وہ پاکستان میں امن کیلئے بلوچوں اور طالبان سے کہیں بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔