پاکستان
14 اپریل ، 2012

نیٹو سپلائی پر سفارشات مسترد، دفاع پاکستان کونسل کا احتجاجی تحریک کا اعلان

نیٹو سپلائی پر سفارشات مسترد، دفاع پاکستان کونسل کا احتجاجی تحریک کا اعلان

پشاور … دفاع پاکستان کونسل نے پارلیمنٹ سے نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے ملکی دفاع کیلئے ذمہ داری پوری نہیں کی۔ پشاور میں دفاع پاکستان کونسل کے جلسہ گاہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پارلیمنٹ سے نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری کو مسترد کرتے ہیں، یہ سارا عمل صرف 16 منٹ میں مکمل کیا گیا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ جس راستے سے نیٹو سپلائی جائے گی ان تمام راستوں پر عوام کے تعاون سے سپلائی کو روکنے کی کوشش کی جائے گی، نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف پورے ملک میں 20 اپریل کو یوم احتجاج منایا جائے گا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ حکومتی ادارے ناکام ہوگئے ہیں، اس لئے مجبور ہو کر قوم کو اپنے دفاع کیلئے اٹھا رہے ہیں۔

مزید خبریں :