پاکستان
14 اپریل ، 2012

کوئٹہ میں فائرنگ سے ہلاک 7 افراد کو سپرد خاک کردیا گیا

کوئٹہ میں فائرنگ سے ہلاک 7 افراد کو سپرد خاک کردیا گیا

کوئٹہ … کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والے ہزارہ برادری کے 7 افراد کو سپرد خاک کردیا گیاجبکہ ہزارہ خواتین نے قبرستان میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاوٴن قبرستان میں آج صبح بروری روڈ، سبزل روڈ پر فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو سپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ ہزارہ قبرستان میں خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ان واقعات کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام سے متعلق نعرے درج تھے، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کریں بصورت دیگر مستعفی ہوجائیں۔ بعدمیں خواتین پر امن طور پر وہاں سے منتشر ہوگئیں۔ بروری روڈ، سبزل روڈ اور شالکوٹ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکار سمیت 9 افراد کو قتل کردیا گیا۔ ٹارگٹ کلنگ کے ان تازہ واقعات کے بعد کوئٹہ شہر میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی، مشتعل افراد نے بی ایم سی اسپتال میں توڑ پھوڑکی، وہاں کھڑی سرکاری گاڑی کو آگ لگادی اور بروری تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا، اس دوران شہر میں اہم کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں۔

مزید خبریں :