پاکستان
23 جولائی ، 2014

خالدمقبول اورحیدر رضوی کی علامہ طالب سے ملاقات وتعزیت

کراچی......ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اوررکن رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی نے معروف عالم دین ومذہبی اسکالرعلامہ طالب جوہری سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی اور علامہ طالب جوہری سے ان کے دامادسیدمبارک رضاکاظمی ایڈووکیٹ کی المناک شہادت پرالطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔اس موقع پرمتحدہ علماء کمیٹی کے انچارج واراکین بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اورحیدرعباس رضوی نے سیدمبارک رضاکاظمی ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میںمذمت کی اورعلامہ طالب جوہری کوالطاف حسین کاخصوصی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں ایم کیوایم ان کے دکھ دردمیںبرابرکی شریک ہے۔اس موقع پرانہوںنے شہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اورعلامہ طالب جوہری سمیت تمام سوگواران کے صبرجمیل کے لئے خصوصی دعابھی کی۔ اس موقع پرعلامہ طالب جوہری نے دکھ اورافسوس کی گھڑی میںساتھ دینے پرالطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیا۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے شعبہ اطلاعات کے رکن قمر منصور کوبحال کر دیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قمر منصورایم کیوایم کے شعبہ اطلاعات کی مرکزی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے کام کریں گے۔

مزید خبریں :