24 جولائی ، 2014
ٹورنٹو......گہوارہ ا ادب ٹورنٹو کے زیر اہتمام افطار ڈنر اور غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹورنٹو کے ایک مقامی ہال میں تقریب منعقد کی گئی جس میں گہوارہ ادب کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ خواتین ، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گہوارہ ادب کے ذمہ داران نے کہا کہ ایک طرف گہوارہ ادب کے کارکنان علم و ادب اور اردو زبان کی ترویج و ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں تو دوسری جانب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلا رہا ہے۔وہ دن دور نہیں جب حق پرست کے چاہنے والے دنیا بھر کے ہر کونے کونے میں موجو د ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر جو ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے۔ افطار ڈنر میں مختلف نعت خواں حضرات نے بڑی خوبصورتی سے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا اور حاضرین اس پررونق تقریب سے محظوظ ہوتے رہے۔ آخر میں الطاف حسین کی صحت و سلامتی ، تحریک کے مشن و مقصد میں کامرانی،پاک فوج کی کامیابی اور غزہ میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں لئے بلند درجات و مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔