25 جولائی ، 2014
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ الطاف حسین نے ہمیشہ عوام کی بلاامتیاز خدمت کرنے کا درس دیا ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن کے تحت ہر سال کروڑوں روپے مالیت کی امداد غرباء، مساکین،یتیموں، بیوائوںاور ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جاتی ہیں،خدمت کے بغیر سیاست کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔ ان خیالات اظہارکا انہو ں نےاولڈ لیار ی سیکٹر کے زیر اہتمام عثمان آباد میںمنعقد ہ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی کامران احمد ،علاقائی یونٹس ،سیکٹرز کے ذمہ داران، کارکنان و ہمدروں اوراولڈلیاری کے معززشخصیات سمیت عوام بڑی تعداد میں موجود تھی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ کے کے ایف نے کس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے چاہے وہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہو یا پھر تھر میں قحط سالی ہو،کے کے ایف نے سب سے پہلے متاثرین کی بحالی کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کیا ۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کے کے ایف کے امدادی کیمپس میں زکوۃ ،فطرہ اور صدقات کے عطیات جمع کرائیں تاکہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔ علاوہ ازیںکراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام مختلف سیکٹر ز میں کراچی کے مضافاتی علاقوںمیںرہائش پذیر عمائدین اور معززین کے اعزاز میںقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے دعوت افطاروڈنر کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میںسچل سیکٹر میں معززین کے اعزاز میںقائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی ، اشفاق احمد منگی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی ارتضی فاروقی اور محترمہ ہیر سو ہو نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے خطاب کرتے ہوئے ارکان رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی اور اشفاق منگی نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک روایت شکن جماعت ہے جس نے سیاست میں نئی روایات کو روشنا س کرایا ہے ،قا ئد تحریک نے خدمت خلق فائونڈیشن جیسا ادارہ بناکر عملی طور پرانسانیت کی بلاتفریق اور بے لوث خدمت کی ہے ، خدمت خلق فائونڈیشن دکھی انسانیت اور مشکلات کے شکار عوام الناس کی خدمت کررہا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔دریں اثنار ایم کیو ایم ابطہ کمیٹی نے کراچی اور حیدر آباد میں بجلی کے طویل بریک ڈائون کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کے موقع پر بجلی کی عدم فراہمی کے باعث عوام کو ہونے والی مشکلات اور پریشانیوں پر گہری تشویش اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اور حیدر آباد میں مون سون کی بارش کی بوند گرتے ہی بجلی کے فیڈر ٹرپ ہونا ، دونوں شہروں کا اندھیروں میں ڈوب جانا ، شہر کی کاروباری ، معاشی گرمیاں اور عوام کی معمولات زندگی متاثر ہونا ، ٹیلی فون لائینیں بند ہونا اور پانی کی فراہمی کا رکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بجلی کی فراہمی کا موجودہ نظام بوسیدہ ہوچکا ہے اوراس نظام کی درستگی کیلئے بجلی کی ترسیل کے متعلقہ اداروں کی جانب سے ٹھوس اور مثبت اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں، عوام بجلی کے بلوںباقاعدگی سے ادائیگی کرتے ہیں لیکن افسوسنا ک صورتحال یہ ہے کہ عوام کو رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بھی بجلی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جارہی ہے جس سے عوام میں اشتعال اور غم و غصہ کی کیفیت کا پایا جانا فطری عمل ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر ممنون حسین ، وزیراعظم نوا زشریف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے طویل بریک ڈائون کا نوٹس لیاجائے اور بجلی کی فراہمی کے نظام کو ترجیح بنیادوں پر درست کیاجائے اور غفلت اور سست روی کا مظاہرہ کرنے پر متعلقہ اداروں سے باز پرس کی جائے۔