پاکستان
15 اپریل ، 2012

ہرصورت قانون کی حکمرانی برقرار رہنی چاہیے، چیف جسٹس

ہرصورت قانون کی حکمرانی برقرار رہنی چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد… چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح ہماری وکلاء تحریک نے آئن و قانون کی حکمرانی کا تحفظ کیا بین الاقوامی برادری کو ایسی ہی تحریک کی ضرورت ہے ۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی ،،بین الاقوامی قانون اور اجراء سے متعلق کتاب کے رونمائی کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخا رمحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کئی برس سے دہشت گردی کا شکا ر رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ حالات کچھ بھی ہوں قانون کی عملداری قائم رہنی چاہیئے، چیف جسٹس نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے متعلقہ حلقوں کے درمیان بارہمی رابطہ بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی عملدای کا مقصد صرف سزا دلانا نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہ عالمی قوانین کے اصولوں اور اقدار کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری کو ویسی تحریک کی ضرورت ہے جیسی ہم نے چلائی تھی ۔

مزید خبریں :