دنیا
26 جولائی ، 2014

غزہ میں سیزفائر کے دوران ملبے سے لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری

غزہ میں سیزفائر کے دوران ملبے سے لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری

غزہ.........غزہ میں سیزفائر کے دوران ملبے سے مظلوم فلسطینیوں کی لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل کی سفاکانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تباہ عمارتوں کے ملبے کا ڈھیر، لاشوں کا انبار اور بہت سے زخمی۔ بم دھماکوں کی گونج کچھ دیر کے لیے کم ہوئی تو،غزہ کا یہ نقشہ سامنے آیا۔ صبح 8بجے سے اسرائیل اور حماس کی جانب سےجنگ بندی کا آغاز ہوا تو کئی اپنے،اپنوں کی لاشوں کی تلاش میں سڑکوں پر نکلے ،زخمیوں کی سانسیں بحال کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور پھر 900 ہلاکتیں 7 گھنٹوں میں 1000 سے بڑھ گئیں۔درجنوں فلسطینیوں کی لاشیں ملبوں اور سڑکوں سے اٹھا لی گئی ہیں۔جنگ بندی سے کچھ دیر پہلے اسرائیل نے 23 بے گناہوں کا خون بہا کر اپنی پیاس بجھائی۔جنگ بندی کے بارہ گھنٹوں کا ایک ایک منٹ گزرتا جارہا ہےاور غزہ کے مظلوموں کو یہی ڈر ہے کہ جنگ بندی کا اختتام ایک بار پھر کسی بھیانک آغازکے ساتھ نہ ہو۔اسی بھیانک آغاز کو روکنے کے لیے فرانس، امریکا، برطانیہ، ترکی اور قطر کے وزرائے خارجہ دوہا میں سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔

مزید خبریں :