پاکستان
27 جولائی ، 2014

وزیراعظم نواز شریف پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں،ارباب خضر

وزیراعظم نواز شریف پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں،ارباب خضر

پشاور......مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک ایک ہی سکےکے دورخ ہیں اور دونوں ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں لیکن عوام عمران خان یا طاہرالقادری کوکسی صورت ملک پرقبضہ کرنے نہیں دینگے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کی ترقی اور عمران و قادری بربادی چا ہتے ہیںجس پرقوم انہیں کبھی معاف نہیں کریگی جبکہ14 اگست کو کو ئی قیامت نہیں آئے گی عمرانی قوتوں کو شکست فاش ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کی فوج ہے حکومت جہاں مناسب سمجھے گی بلائیگی اس پر کسی کو واویلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید خبریں :