29 جولائی ، 2014
کراچی… حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر کے شوہر منیر قادری کو سوسائٹی قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا ، مرحوم کی نماز پیر کو بعد نماز عصر درالسلام مسجد نزد PECHSسوسائٹی بلاک 2میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ و تدفین میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچار و اراکین ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان ،علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان اور مرحوم کے عزیزواقارب کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی اراکین و حق پرست ارکان خواتین اسمبلی نے گھر جاکر نائلہ منیر سے ان کے شوہر کے انتقال پر تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔