پاکستان
29 جولائی ، 2014

ڈاکٹرخالدمقبول سمیت اراکین رابطہ کمیٹی کی شہداکےلواحقین سے ملاقات

ڈاکٹرخالدمقبول سمیت اراکین رابطہ کمیٹی کی شہداکےلواحقین سے ملاقات

کراچی......متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر عید الفطرکے موقع پررابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ حق پرست عوامی نمائندوںاور مرکزی ذمہ داران پرمشتمل وفودنے کراچی کے مختلف سیکٹرزاوریونٹوںکے حق پرست شہدا ء کے گھروں کا دورہ کیا اور شہداء کی سوگوارکے سوگواراہل خانہ سے ملاقات کی اورانہیں الطاف حسین کی جانب سے عید کی مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی رہائشگاہ جا کر انکے والدین سے ملاقات کی اور الطاف حسین کی جانب سے عید کی مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔اس مو قع پررکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستا، کراچی تنظیمی کے انچارج ندیم احسان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈاکٹر خالد مقبول نے ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے والدین سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق ہمت واستطاعت کی علامت تھے وہ الطاف حسین اور تحریک کے سچے اور مخلص رہنما تھے ان کی شہادت سے تحریک سچے اورمخلص رہنماء سے محروم ہو گئی ہے،ہماری جدوجہد کی تحریک بڑے امتحانات سے گرزی ہے جو شہادتوں سے جڑی ہے۔ ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے والدین نےڈاکٹرخالد مقبو ل صدیقی سے گفتگو کر تے ہوئے الطاف حسین کا شکریہ ادا کیااوردرازی عمر اور صحت تندرستی کے لئے دعا کی۔ اسی طرح رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئرناصرجمال کے ہمراہ حق پرست اراکین اسمبلی محبوب عالم اور سیف الدین خالد کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر کا دورہ کیااورشہداء کے گھروںپرجاکران کے اہلخانہ سے ملاقات کی اورانہیںعیدالفطرکے موقع پر قائد تحریک کی جانب سے مبارکباد اوران کا خصوصی پیغام پہنچایا۔اسی طرح ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرنصرت شوکت کے ہمراہ اراکین اسمبلی اقبال قادری ، سیدمظاہر امیر، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اورسیکٹرویونٹ کمیٹیوںکے ذمہ داران پرمشتمل وفدنے قصبہ علیگڑھ سیکٹرکے حق پرست شہداء کے گھروںپرجاکرسوگواراہلخانہ سے ملاقات کی اورانہیںعیدکی مبارکباداورالطاف حسین کی جانب سے عیدکے تحائف دیئے جبکہرکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے رنچھوڑلائن اورلیاری سیکٹرمیںحق پرست شہداء کے گھروںپرجاکرسوگوارلواحقین سے ملاقات کی،اسی طرح رکن رابطہ کمیٹی سیدحیدر عباس رضوی ،حق پرست ارکان اسمبلی مزمل قریشی،انورعالم اورفیصل سبزواری کے ہمراہ وفدنے اسکیم 33گلشن معمارسیکٹراور رکن رابطہ کمیٹی عادل خان ،حق پرست اراکین اسمبلی آصف حسنین،خالدافتخارنے لانڈھی سیکٹرمیںشہداء کے گھروںپرگئے اورلواحقین سے ملاقات کرکے عیدالفطرکی مبارکبادپیش کی۔ رابطہ کمیٹی کہف الوریٰ اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیرازوحیدنے کورنگی سیکٹر،رکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی ،ارکان اسمبلی اسمبلی ساجداحمداقبال محمدعلی،ندیم رازی اورنشاط محمدضیاء نے ملیراورشاہ فیصل کالونی ،رکن رابطہ کمیٹی توصیف خانزادہ ،صوبائی وزیرڈاکٹرصغیراحمدنے پی آئی بی اور رکن رابطہ کمیٹی رشیدگوڈیل لائنزایریااورسوسائٹی ،رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی، خالدسلطان نے ڈیفنس کلفٹن اور برنس روڈ سیکٹرز، صوبائی مشیرعبد الحسیب نے بلدیہ ٹاؤن اور پاک کالونی اور سیف یارخان نے سرجانی ، رکن رابطہ کمیٹی عادل صدیقی نے نیوکراچی ،رکن رابطہ کمیٹی امین الحق نے ناظم آبادگلبہار،رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی نے لیاقت آباداور فیڈرل بی ایریامیںشہداء کی سوگوارفیملیوںسے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی اورانہیںالطاف حسین کی جانب سے عیدالفطرکی مبارکباداورتحائف پیش کیے۔

مزید خبریں :