پاکستان
30 جولائی ، 2014

میٹھی عیدکاپہلاروز چٹ پٹے پکوان اڑانے پر ختم

میٹھی عیدکاپہلاروز چٹ پٹے پکوان اڑانے پر ختم

کراچی......میٹھی عیدکاپہلاروز چٹ پٹے پکوان اڑانے پر ختم ہوگیا تاہم موج مستی اور ہلے گلے کے کئی دن ابھی باقی ہیں۔عید کا موقع ہو اورمزے مزے کے کھانے پینے کی چیزوں کا اہتمام نہ کیا گیا ہو ایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے، میٹھی عید کی خوشیوں کو بھرپورانداز میں منانے اورمن پسند چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلیے رات کو اہلیان کراچی نے اپنی فیملیز کے ساتھ مشہور فوڈ اسٹریٹ اورریسٹورنٹس کا رخ کرلیا۔عید کی رات بڑے شہروں کی فوڈ اسٹریٹس پر رش رہا، قسم قسم کے کھانے، طرح طرح کے کھانے والے موجود تھے، ہوٹلوں، دکانوں، ٹھیلوں کو ہر طرح کے مال کا خریدار دستیاب ملا۔آدھی رات کے بعد بھی فوڈ اسٹریٹس پر عید کی رونقیں جوبن پر رہیں۔کڑاہی ، سیخ کباب ، سجی اور کٹاکٹ، تیار فٹا فٹ، اور فوراً ہی چٹ پٹ،میٹھی عید پر نمکین کا تڑکا لگ گیا، عید کا مزا دوبالا کرنے کے لیے کراچی کے شہریوں نے فوڈ اسٹریٹس پر ڈیرے ڈال دیے، فضا پکوانوں کی خوشبو سے مہک اٹھی۔ عید پر بچوں کی تو موجیں ہوجاتی ہیں جو دن بھر عیدی بٹورنے کے بعد شام ڈھلے اپنے والدین کے ہمراہ انجوائے کرنے مختلف ریسٹورنٹس پہنچ گئے ۔ جہاں یہ بچے کھاتے پیتے موج اڑاتےنظر آئے۔

مزید خبریں :