15 اپریل ، 2012
ایتھنز … شمالی یونان کا جزیرہ Chios میں آسمان راکٹوں سے جگمگا اٹھا، یہ یونان کے آرتھوڈوکس عیسائیوں کا ایسٹر منانے کا ایک طریقہ ہے۔ Chiosکے رہائشی ہر سال ایسٹر کے موقع پر ہزاروں راکٹ فضا میں چھوڑتے ہیں اور ایسا لگتا ہے جیسے کوئی جنگ ہورہی ہو لیکن یہ یونانیوں کا روایتی طریقہ ہے۔ لوگ اپنے گھروں اور دکانوں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر ہزاروں راکٹ فضا میں چھوڑتے ہیں۔