پاکستان
30 جولائی ، 2014

کلفٹن کے ساحل پر متعدد افراد کی ہلاکت پر الطاف حسین کی تعزیت

کلفٹن کے ساحل پر متعدد افراد کی ہلاکت پر الطاف حسین کی تعزیت

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے ساحل پر متعدد افراد کے ڈوبنے کے باعث ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کی جان و مال کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے اور ساحلی مقامات پر قائم تفریح گاہوں پر سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے۔ الطاف حسین نے ہلاک ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس فسوس ناک سانحہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)۔دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کلفٹن کے ساحل پر بارہ افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے پر دلی افسو س اور غم کا اطہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا،جبکہ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ساحلو ں پر تفریحی کے لیے آنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور لائف گارڈ ز متعین کیے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے۔دریں اثنا الطاف حسین نے الفلاح کالونی میں مسلح دہشت گردوں دوں کی فائرنگ سے پنجابی ، سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی ، شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 7کے کارکن سید احسن کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔الطاف حسین نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)

مزید خبریں :