پاکستان
30 جولائی ، 2014

منیر قادری کی فاتحہ سوئم، ڈاکٹر خالد مقبول سمیت رابطہ کمیٹی کی شرکت

 منیر قادری کی فاتحہ سوئم، ڈاکٹر خالد مقبول سمیت رابطہ کمیٹی کی شرکت

کراچی........متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر کے شوہر سید منیر احمد قادری مرحوم کا سوئم ان کی رہائشگاہ واقعPECHS بلاک 2میں ہوا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔ سوئم کے اجتماع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی ، انجینئر ناصر جمال اراکین رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی ، خالد سلطان ، کنور خالد یونس ، سید شاکر علی ، عادل خان ، عامر خان ، آنسہ ممتاز انور ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان ، ایم کیو ایم سوسائٹی سیکٹر و مقامی یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ ایم کیو ایم کے ہمدرد وں،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مرحوم کے عزیزوقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں :