پاکستان
31 جولائی ، 2014

کراچی:کلفٹن سے مزید2لاشیں برآمد،ڈوبنےوالوںکی تعداد14 ہوگئی

کراچی:کلفٹن سے مزید2لاشیں برآمد،ڈوبنےوالوںکی تعداد14 ہوگئی

کراچی.......کراچی میں کلفٹن سےمزید2لاشیں برآمد،سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق افرادکی تعداد 14ہوگئی۔گزشتہ روز کراچی کےسمندرمیں ڈوب کر12افرادجاں بحق ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے 3 افرادبھی شامل تھے۔ رات کوسمندرمیں ڈوبنے والوں کی تلاش روک دی گئی تھی۔صبح کلفٹن سی ویوپرسمندرمیں ڈوبنےوالےافرادکی تلاش کاکام دوبارہ شروع ہوا تومزید 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ اس طرح سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ سمندرمیں نہانے پردفعہ 144کی پابندی ہے۔عیدکےروزاس ناگہانی موت پرلواحقین شدت غم سےنڈھال ہیں۔ان کاکہناہےکہ غوطہ خورہوتےتویہ دن نہ دیکھناپڑتا۔قبل ازیں سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ایک ہی خاندان کے3افرادکی لاشیں آبائی علاقےروانہ کی گئیں تو ہرآنکھ اشکبارتھی۔

مزید خبریں :