15 اپریل ، 2012
لاہور … وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ زرداری صاحب سرائیکی بینک کا ذکر کرتے ہوئے سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانی پیسے کو نہ بھولیں۔ لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری سرائیکی صوبے اور وہاں بینک بنانے کی باتیں کر رہے ہیں، ان کے نئے بینک کے اعلان سے یونس حبیب، ہمیش خان اور بہت سارے بینکاری کے ڈاکووٴں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ زرداری صاحب عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں قوم پر مہربانی ہو گی۔