دنیا
01 اگست ، 2014

تائیوان میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 15 افراد ہلاک، 233 زخمی

تائیوان میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 15  افراد ہلاک، 233 زخمی

تائی پے...... تائیوان میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 15 افراد ہلاک جبکہ 233 زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کے جنوبی شہر ہوشیونگ میں زیر زمین گیس پائپ لائن اچانک دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 233 زخمی ہیں۔ دھماکے کے باعث قریبی متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

مزید خبریں :