کھیل
01 اگست ، 2014

پاکستانی باکسر محمد وسیم کی طرف سے ہم وطنوں کو عید کا تحفہ

پاکستانی باکسر محمد وسیم کی طرف سے ہم وطنوں کو عید کا تحفہ

گلاسگو........کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر محمد وسیم فائنل میں پہنچ کر چاندی کا ایک اور تمغہ یقینی بنالیا، سیمی فائنل میں گھانا کے باکسر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے گولڈ میڈل کی امید پھر زندہ ہوگئی۔پاکستانی باکسر محمد وسیم طلائی تمغے سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں۔ فائنل جیت گئے تو 20ویں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہوگا۔ لائٹ ویٹ کیٹگری کے سیمی فائنل مین وسیم نے گھانا کے باکسر عبدالعمر کو شکست دی اور چاندی کے تمغے کو یقینی بنالیا۔ گلاسگو سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کو برے حالات میں اچھی خبر دینا چاہتے ہیں۔ پاکستانی باکسر کا کہنا تھا پاکستانی نژاد سابق ورلڈ چیمپئن عامر خان ان کے آئیڈیل ہیں، سیمی فائنل میں کامیابی ان کی رہنمائی سے ملی۔ فائنل میں محمد وسیم کا مقابلہ آسٹریلوی باکسر سے ہوگا۔ محمد وسیم پر امید ہیں کہ وہ پاکستان کیلئے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ لائٹ ویٹ کیٹگری کے سیمی فائنل میں محمد وسیم نے گھانا کے باکسر عبدالعمر کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔فائنل میں محمد وسیم کا مقابلہ آسٹریلوی باکسر سے ہوگا۔

مزید خبریں :