16 اپریل ، 2012
لندن ... لیبر پارٹی نے مبینہ طورپرامریکی صدورکی گرفتاری پرانعام کااعلان کرنے پرلارڈ نذیراحمد کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔لارڈ نذیرکہتے ہیں انھوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔لیبرپارٹی کی ترجمان کا کہناہے کہ امریکی صدورکے متعلق بیان پرلارڈنذیرکی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔لارڈ نذیر کے بیان کے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے۔اگرانھوں نے واقعی یہ بیان دیا ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں۔اس قسم کے بیانات قابل قبول نہیں۔دوسری جانب لارڈنذیرنے الزام کرتردید کرتے ہوئے کہاہے کہ انھوں نے ہزارہ میں استقبالیہ تقریب میں ایسا کوئی بیان نہیں دیا جس میں صدراوباما اورسابق صدرجارج بش کی گرفتاری پرایک کروڑپاوٴنڈ کے انعام کا اعلان کیاگیا ہو۔ پارٹی رکنیت کی معطلی ان کیلیے پریشان کن ہے،لیبر پارٹی کورکنیت معطل کرنے سے پہلے ثبوت دینا چاہیے۔لارڈ نذیر کاکہناہے کہ انھوں نے جارج بش اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے متعلق بیان دیا تھا اورکہاتھا کہ وہ دونوں عراق اور افغان جنگ میں جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں اس لیے ان کیخلاف عدالتی کارروائی کی جائے۔