16 اپریل ، 2012
جالندھر ... بھارت میں عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جالندھر میں ایک کثیر المنزلہ فیکٹری کی عمارت بوائلر پھٹنے کے باعث دھماکے سے گر گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ملبے سے ایک لاش اور30 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 250 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔