کھیل
06 اگست ، 2014

گال ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان 3 وکٹوں پر59 رنز

گال ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان 3 وکٹوں پر59 رنز

گال .....سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں پاکستان کو دونوں اوپنرز کا نقصان اٹھانا پڑا، کھانے کے وقفے تک مہمان ٹیم نے 3 وکٹ پر 59 رنز بنالئے۔گال میں جاری میچ کا آغاز گیلی آئوٹ فیلڈ کی وجہ سے تاخیر سے ہوا،پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے ہی گھنٹے میں مہمان ٹیم کو دونوں اوپنرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔ احمد شہزاد 4اور خرم منظور اسکور میں 3 رنز کا اضافہ کرسکے۔اظہر علی نے کچھ مزاحمت تو کی لیکن لنچ سے پہلے وہ بھی 30 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔پہلے سیشن کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹ پر 59 رنز بنالئے تھے۔سابق کپتان یونس خان 21 اور کپتان مصباح الحق بغیر کوئی رن بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔پرساد نے دو اور ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :