پاکستان
07 اگست ، 2014

حکومت کا تحریک منہاج القرآن سے انتظامی طور پر نمٹنے کا فیصلہ

حکومت کا تحریک منہاج القرآن سے انتظامی طور پر نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد.....حکومت نےطے کرلیا کہ مار چ اور مظاہرے کرنے والوں کے ساتھ جیسے کو تیسا، فارمولا اپنایاجائے گا۔ پولیس لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹر یٹ کو گھیرے ہوئے ہے ۔ جبکہ عمران خان کو قابو کرنے کےلیے سیاسی حربے آزمائے جارہے ہیں ۔ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ سے کیسے نمٹنا ہے ،تازہ اقدامات نے حکومت کی حکمت عملی واضح کردی ۔ حکومت کو للکارنے اورکارکنوں کو انتظامیہ کو سبق سکھانے کا درس دینے پر طاہرالقادری سے انتظامی طریقے سے نمٹا جائے گا ،جس کا عملی مظاہرہ اس وقت بھی لاہور میں دیکھا جاسکتاہے ۔ پاکستان عوامی تحریک کو کنٹرول کرنے کےلیےپولیس حرکت میں آگئی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے آزادی مارچ کا سیاسی توڑ نکالا جارہاہے ۔ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ جس حد تک ممکن ہوبڑی جماعتوں کو کپتان سے دور رکھ کر انہیں تنہا کردیا جائے اور حکومتی قلعے کو مضبوط سے مضبوط بنایاجائے ۔ اسی لیے نسبتاً قریب سمجھی جانے والی شخصیات سے مشاور ت کے بعد نواز شریف ، سخت حریفوں سے بھی ملنے کےلیے تیار ہیں ۔ تلخ تجربات کو ایک طرف رکھ کر ایم کیو ایم کے وفد کی نواز شریف سے ملاقات ہوگی ۔ دوسری جانب ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق،عمران خان سے ملاقات کےبعد جو تجاویز لائے تھے۔ وزیراعظم کے ساتھیوں نے انہیں قبول کرنے کی حمایت کی ہے ۔ دوسری کل وزیراعظم سے ملنے والے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی آج پیغام لے کر عمران خان کے پاس جائیں گے ۔

مزید خبریں :