کھیل
07 اگست ، 2014

گال ٹیسٹ کادوسرادن، کھانے کے وقفے پرپاکستان5 وکٹوں پر347 رنز

گال ٹیسٹ کادوسرادن، کھانے کے وقفے پرپاکستان5 وکٹوں پر347 رنز

گال .....گال میں سری لنکا کے خلاف یونس خان کی شاندار اننگز جاری ہے، پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 5 وکٹ پر 347 رنز بنالئے تھے۔گال میں جاری میچ کے دوسرے دن بھی یونس خان کا بلہ رنز اگلتا رہا۔پاکستان نے پہلی اننگز 261 رنز چار کھلاڑی آئوٹ سے آگے بڑھائی، پہلے سیشن میں واحد وکٹ اسد شفیق کی گری، وہ 75 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، اسی دوران یونس خان نے 150 رنز مکمل کئے،کھانے کے وقفے تک سابق کپتان نے 171 رنز بنالئے تھے جبکہ سرفراز احمد 28 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ سری لنکا کی طرف سےہیراتھ نے 3جبکہ پرساد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :