07 اگست ، 2014
ٹورونٹو......ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کی راجرز کپ میں پیش قدمی جاری ہے، گائل مونفیلس کا سفر دوسرے رائونڈ میں ختم ہوگیا۔ٹورونٹو میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میچ میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے گائل مونفیلس سےتھا۔سربین کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد چھ دو، چھ سات اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی،دیگر میچز میں اسپین کے ڈیوڈ فیرراور برطانیہ کے اینڈی مرے کامیاب رہے۔