دنیا
16 اپریل ، 2012

کابل:جھڑپوں میں32شدت پسند وں سمیت47ہلاک

کابل:جھڑپوں میں32شدت پسند وں سمیت47ہلاک

کابل… افغانستان میں گزشتہ 17گھنٹوں سے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جاری لڑائی پر قابو پا لیا گیا ہے اور تمام حملہ آور مارے گئے ہیں جسے دس سالہ جنگ میں سب سے بڑی کارروائی کہا جارہاہے۔ افغان وزیر داخلہ بسم اللہ محمدی کے مطابق کابل کے مختلف علاقوں میں جاری جھڑپوں پر قابو پالیا گیا ہے اور 36 عسکریت پسندوں سمیت 47 افراد ہلاک ہوئے ، ان میں 8 افغان سیکورٹی اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں جبکہ افغان وزارت دفاع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 32 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا، آپریشن کے دوران ایک کو گرفتار کیا جبکہ 3 فوجی ہلاک اور 10 کے قریب زخمی ہوئے۔اتوار کو ان حملوں میں تین صوبوں میں مغربی ممالک کے سفارتخانے، نیٹو کے صدر دفاتر اور افغانستان کی پارلیمان کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔طالبان نے ان حملوں کو موسم بہار کی کارروائی کا آغاز قرار دیتے ہوئے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔حملوں پر قابو پانے میں افغان سیکورٹی فورسز کے ساتھ نیٹو ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے تاہم طالبان کی جانب سے حملے پر بروقت کارروائی کرنے پر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے افغان صدر احمد کرزئی کی تعریف کی۔

مزید خبریں :