پاکستان
07 اگست ، 2014

سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،عمران خان

 سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،عمران خان

سوات .....عمران کو منانے کیلیے سیاسی کوششیں زوروں پر ہیں لیکن عمران ماننے کو تیار نہیں۔کہتے ہیں، مارچ تو ضرور ہوگا۔ کسی نے انہیں نظر بند کیا تو افراتفری پھیل جائیگی۔سوات کے علاقے مٹہ میں 150کے وی کے بجلی گھر کی افتتاحی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔ یوم آزادی پر شاہی خاندان کی حکومت ختم کرکے حقیقی جمہوریت لائیں گے ۔ عمران نے کہا کہ پنجاب میں ان کے کارکنوں کو پکڑا جارہاہے اگر چاہیں تو ’’کے پی کے ‘‘میں اس کا جواب دے سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کرینگے۔ عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر عوام کو 2 روپے یونٹ بجلی دینگے، اور 6 ماہ میں بجلی کے 50 اسٹیشنز بنائیں گے۔

مزید خبریں :