پاکستان
07 اگست ، 2014

ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں ،شہبازشریف

ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں ،شہبازشریف

لاہور.....پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں ۔احتجاج اور انتشار کی آڑ میں مذموم عزائم کی تکمیل کے خواہشمند جوش کی بجائے ہوش کے ناخن لیں ۔تحریک انصاف کی قیادت خیبرپختونخوا حکومت کی ناکامیاں اور نااہلیاں چھپانا چاہتی ہے ۔لاہور میں وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرسےگفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا عوام جانتے ہیں،بے لوث خدمت کون کر رہا ہے اور تخریبی سیاست کون۔؟ مسلم لیگ (ن)کے ایک سالہ دور میں معاشی بہتری آئی ، لیکن احتجاج کی سیاست کے باعث معیشت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے ۔جمہوری نظام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔عوام ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں مسائل کا حل افہام و تفہیم سے تلاش کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :