پاکستان
07 اگست ، 2014

ای لرننگ کے حوالے سے پی ٹی سی کا کردار قابل تعریف ہے،احسن اقبال

 ای لرننگ کے حوالے سے پی ٹی سی کا کردار قابل تعریف ہے،احسن اقبال

اسلام آباد....... پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے ’’ILM- Illuminating Learning Movement‘‘کے نام سے آن لائن تعلیمی پروگرام متعا رف کیا ہے جس کا مقصد مستحق طلباء کو روایتی اور ای لرننگ سلوشنز فراہم کرنا ہے۔یہ پروگرام کلک ٹو لرن کے اشتراک سے پیش کیا گیا ہے جو آن لائن ایجوکیشن کا ایک پلیٹ فارم ہے ۔پی ٹی سی ایل کا یہ اقدام وزیراعظم کے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام سے منسلک ہے جس سے نوجوان نہ صر ف ای لرننگ تعلیم کے مواقع حاصل کر سکیں گے جس سے انہیں روزگار حا صل ہو گا اور وہ معاشی طور پر بااختیار ہوں گے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب کی صدارت کی جبکہ پی ٹی سی ایل کے صدر و سی ای او ولیدارشید، محمد اکرم چیف ایگز یکٹو آ فیسرکلک ٹو لرن اور پی ٹی سی ایل کی سینئر انتظامیہ اور ملازمین اس موقع پر بھی موجود تھے، شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد اور سماجی کارکن سہیل زمدانی بھی تقریب میں موجود تھے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی سی ایل کی سماجی ذمہ داری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان میں ای لرننگ کے فروغ میں غیر معمولی کردارادا کرے گا ،اور ایسا معاشرہ قائم کرنے کے مواقع ملیںگے جس میں ہر ایک کو مساوی تر قی کے مو اقع حاصل ہوں گے، جبکہ ویژن 2025ء سے پاکستان کو آگے لے جانے اور پوری قوت کے ساتھ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے روڈ میپ ملے گا ۔پی ٹی سی ایل کے صدر ولید ارشیدنے کہا کہ ’’قومی خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے نوجوانوں کی بہتری بہت ضر وری ہے۔ اس لرننگ مواقع سے نوجوان مستقبل کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے اپنی صلاحیت بڑھا سکیں گے اور تر قی حا صل کر سکیں گے۔ چیف ہیومن ریسورس آ فیسر سید مظہر حسین نے اس موقع پر ادارے اور کمیونٹی سطح پر پی ٹی سی ایل کے کردار اورکارکردگی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ادارے میںکلچرل اقدار کو فروغ دیا جا ر ہاہے اور ملک کے نوجوانوں کا تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے انہیں ایڈوانسڈ ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم فراہم کیاگیاہے۔


مزید خبریں :