08 اگست ، 2014
لندن .......بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جار ی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگزمیں 71 اووز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 237رنز بنالیے،اس طرح اسے بھارت پر 85رنز کی برتری حاصلہوگئی ہے ۔انگلینڈ کی جانب سے ای این بیل 58رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،جبکہ جو روٹ 48رنزبناکر کریز پر موجود ہیں،بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار اور ورن ارون نے 3,3وکٹیں حاصل کیں ۔بارش کے باعث آخری اطلاعات موصول ہونے تک کھیل شروع نہیں ہوسکا ہے۔