10 اگست ، 2014
گال .....سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں180رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ، اس طرح سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے21اوورز میں 99رنز بنانے ہیں۔ ہیراتھ نے 6 کھلاڑیوں کو آئو کیا۔گال ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی بیٹسمین امتحان میں پورا نہ اتر سکے، دن کے آغاز میں ہی نائٹ واچ مین سعید اجمل صرف 4 رنز پر ہمت ہار گئے، احمد شہزاد بھی صرف 16 رنز بناکر واپس پویلین لوٹ گئے۔سابق کپتان یونس خان اور اظہر علی نے کچھ مزاحمت تو کیلیکن رنگانا ہیراتھ کی گیند نے یونس خان کا سفر 13 رنز پر ختم کردیا۔کپتان مصباح الحق28رنز بناسکے۔ سرفراز احمد نے دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری اسکور کی، وہ 52رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ہیراتھ نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹیں حاصل کیں ،پریرا نے دو جبکہ ایرانگا اور پرساد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔