12 اگست ، 2014
لاہور.......لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑپھوڑ میں ملوث کردار گلو بٹ کی ضمانت منظور کر لی۔تحریکِ انصاف پنجاب کےصدر نےالزام عائد کیاہےکہ گلوبٹ کو رہائی وزیراعظم محمد نوا شریف نےدلائی اور اس کا مقصدگلوبٹ کےذریعے14اگست کولاہورمیں انتشار پھیلانا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےسبھی پہلو افسوس ناک ہیں۔مگر بعض اوقات منفی کرداربھی شہرت اختیارکرجاتے ہیں،ایسا ہی ایک کردارہے گلو بٹ کا،جس نےپولیس کے سامنے بڑےہی بےرحمانہ انداز میں ڈنڈے مارمار کر گاڑیوں کےشیشے توڑ دیئےتھے۔گلوبٹ کے کردار پربننے والی کمپیوٹر گیمز بھی لوگوں کی دلچسپی حاصل کر رہی ہیں۔آج لاہور ہائیکورٹ کے2رکنی بنچ نےاس پُراسرار کردار کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نےملزم کو ایک ایک لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔گلو بٹ کامؤقف تھاکہ اس کےخلاف دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنتا۔پی ٹی آئی کوگلوبٹ کی رہائی ایک آنکھ نہ بھائی،ضمانت منظور ہوتے ہی تحریکِ انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری کابیان سامنےآگیا۔انہوں نےالزام داغ دیاوزیراعظم پراور کہہ دیا کہ گلوبٹ کو رہا نوازشریف نے کروایا۔اعجاز چودھری نےاس کا مقصد بھی بتادیا۔کہنےلگےگلوبٹ سے14اگست کولاہورمیں انتشار پھیلانے کا کام لیا جائےگا۔