12 اگست ، 2014
اسلام آباد......قومی اسمبلی میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے ۔قرارداد وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایوان میں پیش کی۔ارکان اسمبلی نے جمہوری اداروں اور آئین کی بالادستی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی کوششوں سے جمہوری اصولوں اور ووٹ کی بنیاد پر قائم ہوا۔موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ جمہوریت کی بالا دستی کے لئے آئین کے مطابق کام کر رہی ہے۔ملک کی ترقی اور سلامتی جمہوریت سے وابستہ ہے۔