پاکستان
12 اگست ، 2014

سیاستدانوں کو ذوالفقاربھٹو اوربینظیرسے سبق سیکھنا چاہیے ،خورشید شاہ

سیاستدانوں کو ذوالفقاربھٹو اوربینظیرسے سبق سیکھنا چاہیے ،خورشید شاہ

اسلام آباد.......قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ طاہر القادری اور عمران خان سمیت تمام سیاستدانوں کو ذوالفقاربھٹو اوربے نظیرسے سبق سیکھنا چاہیے ، بی بی نے ہمیشہ کہا تھا کہ بدلہ جمہوریت کے ذریعے لینا۔پارلیمینٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں اپنے قاتلوں کے نام لیے تھے مگر یہ نہیں کہا تھا کہ ان کے گھروں میں گھس کر انھیں قتل کردینا۔ بے نظیر نے کہا تھا کہ جمہوریت کے ذریعہ بدلہ لینا۔ خورشید شاہ کا کہناتھاکہ جمہوریت پھولوں کی سیج پربیٹھ کر نہیں بلکہ کانٹوں پر چل کر حاصل کی ہے ، سیاستدانوں میں برداشت ہونی چاہیے ، تاہم ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں وزیر داخلہ کی خاموشی ایک بڑا سوال ہے۔

مزید خبریں :