12 اگست ، 2014
لاہور......خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو کھلا چیلنج دے دیا،کہتے ہیں کہ دونوں مستعفی ہوکر ایک دوسرے کے حلقے سے الیکشن لڑتے ہیں ، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان موقف اور اہداف بدلنے کے ماہر ہیں ، عوام نے پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ن کو کام کرنے کے لیے ووٹ دیئے، ایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ ڈالنے کے لیے نہیں ، ساتھ ہی عمران خان کو اپنے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج بھی دے دیا۔سعد رفیق نے واضح کیا کہ طاہرالقادری پولیس کو مطلوب ہیں، انہیں باہر نکلنے کی اجازت نہیں ملے گی۔