12 اگست ، 2014
اسلام آباد....... وزیرداخلہ چودھری نثار کاکہناہے کہ پاکستان کو صومالیہ ، عراق یا لیبیا نہیں بننے دیں گے،کسی ایک پرتشدد ہجوم کو ایک بار اجازت دےد ی توہرچندماہ بعدپرتشددگروہ اقتدارپرقبضہ کرلیں گے۔ اسلام آبادمیں وزیرداخلہ چودھری نثارکی زیرصدارت امن وامان کی صورت حال پراعلیٰ سطح کااجلاس ہوا، اس میں امن وامان اورسیکورٹی کی صورت حال پرغورہوا۔ وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ آئین وقانون کے دائرے میں ہرقسم کی سیاسی سرگرمیوں کا احترام کیا جائے گا تاہم پولیس کے ہاتھ توڑنے ، اپنے لوگوں کو شہید کرنے اور لوگوں کی گردنیں اڑادینے کی باتیں کرنےوالوں کو اسلام آباد میںکھلا نہیں چھوڑسکتے ۔پاکستان کو صومالیہ ، عراق یا لیبیا نہیں بننے دیں گے ۔وزیرداخلہ نےکہاکہ کسی ایک پرتشدد ہجوم کو ایک بار اجازت دے دی تو ہر چند ماہ بعد پرتشدد گروہ اقتدار پر قبضہ کرلیں گے جس کی ہرگزاجازت نہیں دی جاسکتی ،دوسری طرف اسلام آباد میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہرکےمختلف علاقوں میں کنٹینرزلگانےکےساتھ خندقیں بھی کھودی گئی ہیں ۔ ریڈ زون کی سیکورٹی پاک فوج کےحوالے ہے، دیگر علاقوں میں پولیس کے ساتھ رینجرزاورایف سی کےدستے بھی تعینات ہیں ۔ یوم آزادی کے موقع پر انقلاب اور آزادی مارچ ایک ہوچکے ہیں اور دونوں کا رخ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب ہوگا ۔ ایسے میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے شہر اقتدار میں فوج سمیت تمام فورسز کو تعینات کردیا ہے ۔