12 اگست ، 2014
کراچی ......قومی ائیرلائن کی بحالی اور آمدن میں اضافے کیلئے فضائ بیڑے میں ایک نئے طیارے کی شمولیت کی گئی ہے،قومی ائیرلائن میں ایک اور ایئربس A320 طیارہ شامل ہوگیا، اس سے قبل اپریل 2014 میں دو طیارے فضائی بیڑے میں شامل کیے گئے تھے،جس کے بعد اب فضائی آپریشن میں قابل استعمال طیاروں کی کل تعداد 28 ہوگئی ہے،پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہ نواز رحمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ جہاز 3 ماہ کیلئےاردن سے لیز پر لیا گیا ہے، جو خلیجی اور اندرون ملک پروازوں کیلئے استعمال کیا جائے گا، انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہمارا مشن پی آئی اے کی بحالی ہے،اس کے علاوہ ان کے مطابق قبل از حج آپریشن 28 اگست سے شروع ہوجائے گا،جس کے لئے بوئنگ 747 اور 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔