13 اگست ، 2014
ملتان.....تحریک انصاف کے ناراض رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ انھوں نے بغیر مشاورت کے کبھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دوستوں سے مشاورت جاری ہے اور مشاورت کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچوں گا۔ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وفد میں جو لوگ بھی ملنے آئیں گے وہ سر آنکھوں پر ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے انھیں پیغام بھجوایا ہے لیکن وہ تفصیلات نہیں بتاسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے دوستوں سے مشاورت کے بعد وہ جلد اپنے فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔